ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری

شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری عدم پیشی پر جاری کئے گئے

احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں عدم پیشی پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

ایل این جی ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کے روبرو ہوئی۔

دوران سماعت سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پیش ہوئے اور نہ ہی اُن کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے عدم پیشی پر شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔

عدالت نے اوگرا کی سابق چیئرپرسن عظمی عادل کے بھی وارنٹ جاری کردیئے۔

ملزمان نے ترمیمی ایکٹ کےتحت ریفرنس پر نیب کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر رکھا ہے۔ جس پر عدالت نے شریک ملزمان کے وکلا کو 14 مارچ کے روز مزید دلائل کی ہدایت بھی کر دی۔

shahid khaqan abbasi

LNG REFERENCE

Tabool ads will show in this div