شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا

یکم شعبان المعظم 22 فروری بروز بدھ ہوگی
<p>فائل فوٹو: آن لائن</p>

فائل فوٹو: آن لائن

پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق یکم شعبان 22 فروری بروز بدھ کو ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس کوہسار بلاک پاک سیکریٹریٹ کی چھت پر منعقد ہوا، جب کہ دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس منقعد کئے گئے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں سید مشاہد حسین، حافظ عبدالقدوس سمیت محکمہ موسمیات اور دیگر کمیٹیوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

چاند کی رویت کی شہادت / اطلاعات سامنے آنے پر مرکزی کمیٹی کی جانب سے مشترکا پریس کانفرنس میں اعلان کیا جائے گا۔

ruet e hilal committee

SHABAN UL MOAZZAM

SHAB E BARAT

Tabool ads will show in this div