عدنان صدیقی نے کیسے پاکستان کا خواب دیکھا ؟؟

نئی نسل کا کیا ہوگا پاکستان میں ؟؟ عدنان صدیقی
<p>Instagram/Adnan Siddiqui</p>

Instagram/Adnan Siddiqui

پاکستانی اداکارعدنان صدیقی نے طنزیہ انداز میں ملکی حالات کے حوالے سے ایک ویڈیو پوسٹ کی کہ وہ کیسے پاکستان کا خواب دیکھتے ہیں ؟؟

عدنان صدیقی نے بیرون ملک، ہوٹل کے کمرے سے ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ جس میں وہ سب سے پہلے بتاتے ہیں کہ یہ دیکھیں اس وقت نلکوں میں پانی آرہا ہے ۔ بجلی بھی ہے ۔ اور امریکی ڈالر 25 روپے کا ہوگیا ہے ۔ ساتھ ہی وہ کیمرے کو لیکر ہوٹل کے کمرے سے باہر کے ویو کو دیکھاتے ہیں کہ وہ دیکھیں پاکستان میں لا اینڈ آرڈر کے حالات اچھے ہوگئے ۔ اب غیر ملکی آرام سے سڑکوں پر پھر رہے ہیں اور سوئمنگ بھی کر رہے ہیں ۔

ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے لکھا کہ بطور پاکستانی ہم انتہائی غیریقینی کے دورمیں رہ رہے ہیں۔ کبھی ایک ایسا پاکستان تھا جو پھلتا پھول رہا ، ایک ایسا ملک جہاں امید تھی ، مواقع موجود تھے۔ انہوں نے لکھا کہ میں ہر روز اپنے لوگوں کی مشکلات کو دیکھتا ہوں - بہت سے لوگ بھوکے مر رہے ہیں، اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، اور اپنی ملازمتیں کھو رہے ہیں۔ یہ مجھے گہری اداسی اوردل کی تکلیف سے بھر دیتا ہے۔

عدنان صدیقی نے لکھا کہ وہ خوفزدہ ہیں کہ ہمارے بچوں کا مستقبل کیسا ہوگا ؟ ہم ان کے لیے کیسی دنیا چھوڑ کر جا رہے ہیں؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا انہیں اس سے بھی چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جس کا ہم آج سامنا کر رہے ہیں؟ یہ مشکل سوالات ہیں . جن کا جواب دینا میرے پاس نہیں ہے. انہوں نے اس بات کی امید کا ہے کہ طوفان کے بعد سکون آتا ہے۔ .

پاکستان

CURRENT AFFAIRS

adnan siddiqui

Tabool ads will show in this div