لاہور قلندرز کی پریکٹس میں ہاکی کا تڑکہ
کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ عملے کے ارکان بھی ہاکی کھیلتے نظر آئے
لاہور قلندرز نے پریکٹس سیشن کے دوران ہاکی کھیلنی شروع کردی۔
کراچی میں حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں لاہور قلندرز کے کھلاڑی پریکٹس کررہے تھے اس دوران پریکٹس کوچ عاقب جاوید ہاکی اسٹیک پکڑ کر میدان میں اترے۔ اس کے ساتھ ہی فخر زمان اور دلبر حسین نے بھی ہاکی پرہاتھ صاف کردیا۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی انتظامیہ قومی کھیل ہاکی کے فروغ کیلئے قلندرز ہاکی لیگ کرانے کا بھی اعلان کرچکی ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل قلندر لیگ کے ٹرائئلز کے موقع پر بھی لاہور قلندرز کی پوری ٹیم نے ہاکی گراونڈ کا دورہ کیا تھا۔