ملک ڈیفالٹ نہیں کررہا ہے،خواجہ آصف نے اپنے بیان سے یوٹرن لے لیا
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہمارا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا، ڈیفالٹ کی کوئی صورت نہیں بن رہی۔ ملک ڈیفالٹ نہیں کررہا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایف بی آرکاریکارڈ دیکھ لیں، ادارے ریوینو جمع کرنے میں ناکام ہیں۔ ایف بی آرکاریکارڈ دیکھ لیں،ادارے ریوینو جمع کرنے میں ناکام ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک کی آدھی آبادی غربت اور آدھی عیاشی کی زندگی گزار رہی ہے۔ جوچیزیں زرمبادلہ نہیں بنا رہی ان کا کوئی حل سوچنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ 4 ہزار روپے پر 14 سو 15 سوکنال پر مال روڈ پرگالف کلب دیا ہوا ہے، یہ غریبوں کی غربت کا مذاق اڑانے والی بات ہے۔ اگرکسی کو بسانا ہے تو گالف کلب میں بسائیں، غریبوں کی بستیوں پر بلڈوزر کیوں چلاتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ آئین نے صدر مملکت کو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار ہی نہیں دیا۔