ایک اور غیر ملکی کھلاڑی پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل

شکیب الحسن کی افغان اسپنر نے پشاور زلمی کو جوائن کرلیا

افغانستان کے اسپنر مجیب زردان نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جاری سیزن 8 کے لیے پشاور زلمی کو جوائن کرلیا۔

افغان اسپنر مجیب الرحمان نے بنگلا دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کی جگہ لی ہے جو ذاتی خاندانی مسائل کی وجہ سے واپس چلے گئے تھے۔

مجیب الرحمان زردان اس سے پہلے بھی پشاور زلمی کی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔

مجیب الرحمان زردان ون ڈے انٹرنیشنلز میں ایک میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں، اس کے علاوہ وہ جارحانہ انداز میں بیٹنگ بھی کرتے ہیں۔

PeshawarZalmi

PSL8

Mujeeb zadran

Tabool ads will show in this div