صدرمملکت عارف علوی انتخابات کی تاریخ نہیں دے سکتے،وزیردفاع

آئین نے صدر کو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار ہی نہیں دیا،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے اگر وہ تحریک سے مخلص ہے تو آج پہلے اپنی گرفتاری پیش کردے۔

نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے تو قیادت کو سب سے پہلے گرفتار ہونا چاہیے۔ لیڈر لوگوں سے پہلے خود قربانی دیتا ہے۔ عمران خان دو نمبری چھوڑے اور اپنی گرفتاری دے۔ وہ ضمانتیں کراتا ہے اور کارکنوں کو کہتا ہے گرفتار ہو جاؤ۔ اگر قیادت دو نمبر اور فراڈیہ ہو تو وہ ایسا بھی ہوتا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اگر کوئی واردات ہوئی ہے تو واردات کا مال عمران خان کے گھر سے برآمد ہوا ہے، بینفشری یہ ہے اور آوازیں علوی (صدر مملکت)کو دے رہا ہے ۔ ان کے پاس آئینی اختیار ہی نہیں کہ وہ الیکشن کمشنر یا کسی اور کو بلاسکے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ دہشت گرد ہمارے دشمن کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں اس میں بھارت ضرور ملوث ہوگا۔ جنھوں نے انہیں لاکر بسایا ان کے کیا مقاصد تھے اسکی بھی انکوائری ہونی چاہیے۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وہ کہتا ہے بزرگ ہوگیا ہوں، زخمی ہوں، پیش نہیں ہوسکتا، سب سے بڑی آئین شکنی اس نے تحریک عدم اعتماد کے دوران کی، اس آئین شکن کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے۔

سابق عسکری قیادت پر تنقید سے متعلق خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان جب 3 سال جب بینفشری تھا تب تو وہ تعریفیں کررہے تھے، دوغلی باتیں نہیں چلیں گی۔

ECP

khwaja asif

PRESIDENT DR. ARIF ALVI

Tabool ads will show in this div