احسان اللہ کی خوش قسمتی ہے وہ مجھ سے بچ گیا، محمد حارث
پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے کہا ہے کہ احسان اللہ کی خوش قسمتی ہے وہ مجھ سے بچ گیا
17 فروری کو پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آمنے سامنے آئے تھے اور زلمی کو سلطانز کے ہاتھوں 56 رنز کی شکست ہوئی تھی۔
اس حوالے زلمی کے اوپنر بیٹر محمد حارث نے کہا کہ میں اور احسان اللہ خیبر پختونخوا کی ٹیم سے ایک ساتھ کھیلتے ارہے ہیں، میں نے ان کی بولنگ میں بہت مرتبہ وکٹ کیپنگ بھی کر رکھی ہے۔
محمد حارث نے کہا کہ مجھے احسان اللہ کی بولنگ کا اچھی طرح اندازہ ہے، اس کی خوش قسمتی ہے کہ میں نے صرف دو گیندیں ہی کھیلیں اور وہ بچ گیا۔
اس کے ساتھ ہی نے کامران اکمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کامی بھائی نے میری بہت مدد کی ہے ،میں نے خوشدل کو جو چھکا مارا وہ کامران بھائی کی تکنیک سے کھیلا تھا۔