انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں بڑے مارجن سے شکست
انگلینڈ نے سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی
انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 267 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی۔
ماؤنٹ منگنوئی میں جاری انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم 394 رنز کے تعاقب میں 126رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
انگلینڈ نے پہلی اننگز 9 وکٹ 325 رنز پر جبکہ دوسری اننگز 374 رنز پر مکمل کی۔ نیوزی لینڈ ٹیم پہلی اننگز میں 306 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
انگلینڈ کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 24 فروری سے شروع ہوگا۔