وژن گروپ ملازمین کیلئے خوشخبری، کم سے کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر

گروپ میں ہر فرد کو ایک مہذب، آرام دہ زندگی گزارنے کا حق ہے، گروپ چیئرمین علیم خان

وژن گروپ نے آسمان کو چھوتی مہنگائی کے دور ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اپنی تمام کمپنیوں میں کم از کم اجرت بڑھا کر 40 ہزار روپے کردی ہے۔

وژن گروپ کے چیئرمین عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ گروپ میں کام کرنے والا ہر فرد ایک مہذب، آرام دہ زندگی گزارنے کا حقدار ہے، آئیے اسے انجام دینے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

اس کے علاوہ وژن گروپ اپنے ملازمین کو عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے موقع پر بونس بھی فراہم کرتا ہے۔

علیم خان اور وژن گروپ نے اکتوبر 2021ء میں سماء ٹی وی کا کنٹرول حاصل کیا تھا۔

وژن گروپ مختلف شعبوں میں کئی پراجیکٹ چلاتا ہے، جس میں رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ، فارماسیوٹیکل انڈسٹری، سنیما گھر، اسکول، تعمیراتی صنعت اور نیوز میڈیا شامل ہیں۔

گروپ کے تحت بڑے پراجیکٹس میں پارک ویو سٹی، پی ڈی ایچ لیبارٹریز (پرائیویٹ) لمیٹڈ لاہور، سماء ٹی وی، سنے اسٹار آئی میکس تھیٹر، دی نیشنل اسکول اور عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن سرفہرست ہیں۔

aleem khan

VISION GROUP

Tabool ads will show in this div