یقین تھا میرا بھی ٹائم آئے گا، اسامہ میر

ڈومیسٹک سیزن میں لمبے اسپیل کرانے کی وجہ سے میری پرفارمنس بہترہوئی، اسامہ میر

پشاور زلمی کے خلاف بہترین بولنگ کرنے والے اسامہ میر کہتے ہیں کہ مجھے یقین تھا کہ میرا بھی وقت آئے گا۔

پی ایس ایل 8 کے حوالے سے سماء کے خصوصی پروگرام ’’زور کا جوڑ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اسامہ میرنے کہا کہ جب ڈومیسٹک میں سلیکٹ نہیں ہوا تو عاقب جاوید نے مجھے بلایا تھا انھوں نے مجھے ٹریننگ کروائی،انہیں کریڈٹ دیتاہوں۔ 4 مہینے ٹریننگ کے بعد خود کومختلف محسوس کررہا تھا۔

اسامہ میر نے کہا کہ ڈومیسٹک سیزن میں لمبے اسپیل کرانے کی وجہ سے میری پرفارمنس بہترہوئی، ریڈبال میں بھی اگرموقع ملا تو ضرور کھلیوں گا۔

اسامہ میر نے کہا کہ بطورکھلاڑی مجھے اپنےآپ پر یقین تھا کہ میرا بھی ٹائم آئے گا، میرا نام ٹیم میں آیا تواس کی خوشی بیان نہیں کرسکتا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 8 کے 5ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کی تھی۔

Aqib Javed

usama mir

multansultans

Tabool ads will show in this div