بابر اعظم کی بلے بازی کی مہارت کے بیرون ملک بھی چرچے

کوچز کھلاڑیوں کو پاکستانی کپتان کی ویڈیوز دکھا کر سکھانے لگے

انگلینڈ کے ایک انٹرنیشنل کرکٹ کوچنگ سینٹر میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک نوجوان کھلاڑیوں کو سکھائی جانے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی بیٹنگ کے دنیا بھر میں چرچے ہیں۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بین الاقوامی کوچز اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو بابر اعظم کی بیٹنگ دکھا کر بریفنگ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین تیزی سے ٹوئٹر پر شیئر کر رہے ہیں اور بابراعظم کو اپنا کھلاڑی کہتے ہوئے فخر محسوس کر رہے ہیں۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے احتشام اعجاز نے لکھا اس وقت دنیا کے کونے کونے میں صرف بابر اعظم ہی پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔

ایک اور صارف علیمہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھتی ہیں ’’دنیا کو پتہ چلنا چاہئے کہ بابر اعظم بھی کوئی پلیئر ہے۔

رحمان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دیکھ کر اور سُن کر بہت خوشی ہوتی ہے کہ بابر اعظم کو انگلینڈ کے کوچنگ سیشنز میں ماڈل کے طور پر پڑھایا جاتا ہے۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم اپنے شاندار بیٹنگ اور کلاسک اسٹروکس کے باعث دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں، انہیں دنیا کے ٹاپ کلاس کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

Babar Azam

PAKSITANI CRICKETER

Tabool ads will show in this div