سابق جسٹس ملک محمد قیوم کو سپردخاک کردیا گیا

ملک محمد قیوم شعبہ قانون میں ممتاز مقام رکھتے تھے،وزیراعظم

لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس ملک محمد قیوم انتقال کرگئے.جسٹس ملک محمد قیوم کو میانی صاحب قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی، جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس شہرام سرور، وزیراعظم کے معاون عطا تارڑ سمیت وکلاء، سیاسی اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ملک محمد قیوم کو آئینی معاملات پر خاص دسترس تھی ۔ انہوں نے میچ فکسنگ کے حوالے سے انکوائری بھی کی جسے آئی سی سی نے قیوم رپورٹ کے نام سے سراہا تھا۔

ملک محمد قیوم سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر وکیل اور اٹارنی جنرل پاکستان بھی رہے۔

مرحوم ملک قیوم سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر وکیل اور اٹارنی جنرل پاکستان بھی رہ چکے ہيں ۔۔۔ اہل خانہ نے اسے خاندان اور شعبہ قانون کيلئے بڑا خلا قرارديا

وزیراعظم شہباز شريف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ملک محمد قیوم شعبہ قانون میں ایک ممتاز مقام رکھتے تھے۔ انہوں نے مرحوم کیلئے مغفرت اور اہلخانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔

Malik Mohammad Qayyum

Tabool ads will show in this div