قومی ویمن کرکٹر منیبہ علی نے اپنی کامیابی کیسے منائی؟
منیبہ علی نے 68 گیندوں پر 102 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تھی
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹرمنیبہ علی وومنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز اور ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان کی طرف سے سنچری اسکور کرنے والی پہلی پلیئر بن گئیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ایک ویڈیو جاری کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم نے منیبہ علی کی سنچری اور آئرلینڈ کے خلاف فتح کو کیک کاٹ کر منایا۔
اس سے قبل پریس کانفرنس کے دوران منیبہ علی نے کہا اوپنر کے لیے سخت مقابلہ ہوتا ہے کیونکہ وہاں سارے سینئرز کھیلتے ہیں، کوشش کروں گی کہ آگے بھی اسی طرح کی کارکردگی دوں۔
منیبہ علی نے مزید کہا کہ پہلے اسٹریٹ کرکٹ کھیلی اور پھر کراچی کی اکیڈمی میں انڈر 19 میچز کھیلے، اسکے بعد پاکستانی ٹیم میں شمولیت حاصل کی۔