سابق کرکٹر جاوید میانداد کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

جاوید میانداد کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں

معروف کرکٹر جاوید میانداد کو ناسازی طبیعت کے باعث کراچی میں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کو طبیعت خرابی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جاوید میانداد اچانک چکرآنے پر گر گئے تھے۔ لیجنڈ کرکٹر مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

javed miandad

Pakistani cricketers

Tabool ads will show in this div