شاداب بھی شادی کے بعد بدل گیا، پاکستانی ٹیم کا روٹی گینگ ٹوٹ گیا

وقت ملے گا تو شاداب کو اور بھی تنگ کریں گے، فہیم اشرف

اسٹار آل راؤنڈر فہیم اشرف کہتے ہیں کہ شاداب اور حسن کی بیویوں کی وجہ سے روٹی گینگ اب ساتھ کھانا نہیں کھاتا۔

سماء کو دیئے گئے انٹرویو مٰں فہیم اشرف نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں تقریباً تمام کھلاڑی پرانے سیزن والے ہیں، ہماری کوشش یہی ہے کہ درست کامبی نیشن بناٸیں۔

اسٹار آل راٶنڈر نے کہا کہ جو فینز کی امیدیں ہیں اس پر پورا اترنے کی کوشش کرتا ہوں، اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو جتوانا چاہتا ہوں۔

شاداب خان کے حوالے سے فہیم اشرف نے کہا کہ شاداب خان شادی کے بعد ہمیں اتنا وقت نہیں دے رہا، وقت ملے گا تو شاداب کو اور تنگ کریں گے۔

قومی ٹیم کے 4 کھلاڑیوں حسن علی، شاداب خان ، فہیم اشرف اور فخر زمان کو روٹی گروپ سے جانا جاتا ہے۔ پہلے اس گروپ میں محمد نواز بھی شامل تھے لیکن اب وہ اس گروپ میں شامل نہیں۔ یہ گروپ ایک ساتھ گھومتا پھرتا اور کھانا کھاتا ہے۔ اس لئے اسے روٹی گینگ کہا جاتا ہے۔

روٹی گینگ کے حوالے سے فہیم اشرف نے کہا کہ شاداب اور حسن کی شادی ہوچکی ہے، اس لئے دونوں کی بیویوں کی وجہ سے روٹی گینگ ساتھ کم کھانا کھاتا ہے۔

ISLAMABAD UNITED

Shadab Khan

faheem ashraf

PSL8

PSL2023

Tabool ads will show in this div