آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹڈ مدمقابل ہوں گے
پی ایس ایل 8 کا چوتھا مقابلہ آج شام کراچی میں ہوگا
پی ایس ایل کے سیزن 8 میں آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹڈ مدمقابل ہوں گے۔
پی ایس ایل سیزن 8 کا چوتھا میچ آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے مابین نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلا جائے گا۔
اب تک ایونٹ میں کراچی کنگز ایک میچ کھیلی ہے جس میں وہ پشاور زلمی کے مدمقابل آئی تھی، میچ میں کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رن سے شکست ہوئی تھی۔
دوسری جانب ایونٹ میں اسلام آباد یونائٹڈ آج اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔
دونوں ٹیموں کی جانب سے بھرپور مقابلے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔