پشاور اور واہ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی اداروں کو کام سے روکنے کا حکم معطل

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پشاور اور واہ کینٹ میں کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی اداروں کو کام سے روکنے کا حکم معطل کر دیا.

پشاور اور واہ کینٹ میں کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی حکومتوں کو معطل کیے جانے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار وکیل بیرسٹر عقیل ملک اور ایڈووکیٹ فضل قادر عدالت میں پیشں ہوئے۔

عدالت نے پشاور اور واہ کینٹ کنٹونمنٹ بورڈز کی حد تک الیکشن کمیشن کا حکم معطل کر دیا۔ کیس کی مزید سماعت 14 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

Islamabad High Court (IHC)

cantonment boards

Tabool ads will show in this div