پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے جرمانے کو صدقہ قرار دے دیا

پشاور زلمی پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ ہوا تھا

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانے کو صدقہ قرار دے دیا۔

گزشتہ روز پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین سنسی خیز مقابلہ ہوا تھا، مقابلے میں پشاور زلمی 2 رنز سے جیت گیا۔

پشاور زلمی کے کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف پر میچ میں سست بولنگ کرنے پر 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

جرمانے پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے طنزیہ ٹوئٹ کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں جاوید آفریدی نے لکھا ہے کہ 10 فیصد میچ فیس تو صدقہ ہے۔

PESHAWAR ZALMI

PSL8

JAVAID AFRIDI

PSL2023

Tabool ads will show in this div