مسلم لیگ ن کا تنظیم سازی سے متعلق پارٹی آئین میں ترامیم کا فیصلہ
سوشل میڈیا ونگ کو پارٹی آئین میں باقاعدہ شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
پاکستان مسلم لیگ ن نے تنظیم سازی سے متعلق اہم تبدیلیوں اور پارٹی آئین میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔
مسلم لیگ ن نے نوجوانوں کو متحرک کرنے کےلیے اہم اقدامات پر کام تیز کردیا ہے۔ سوشل میڈیا ونگ کو پارٹی آئین میں باقاعدہ شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سوشل میڈیا ونگ کو پارٹی آئین میں ترمیم کرکے شامل کیا جائے گا۔
مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے اسٹوڈنٹ ونگ کو بھی ری لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف آرگنائزر مریم نواز نے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔
لیگی ذرائع کے مطابق پارٹی آئین میں مجوزہ ترامیم پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔