پی ایس ایل میں شرکت کیلئے جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر کراچی پہنچ گئے

ایونٹ میں شرکت کیلئے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری

پی ایس ایل 8 میں شرکت کیلئے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جنوبی افریقی اسٹار اسپنر عمران طاہر بھی کراچی پہنچ گئے۔

پاکستان سپر لیگ کے 8ویں ایڈیشن کا دھواں دھار آغاز ہوگیا ہے، ملتان میں ہونیوالے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دی۔ پی ایس ایل 8 میں شرکت کیلئے جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر بھی کراچی پہنچ گئے، وہ کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے، ان سے قبل انگلش بلے باز جیمز ونس بھی کنگز کا حصہ بننے کراچی پہنچ چکے ہیں۔

عمران طاہر نے جنوبی افریقا کیلئے تینوں طرز کی کرکٹ کھیلی، لیکن انہوں نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کو ترجیح دی۔

عمران طاہر 15 جون 2016ء کو ایک ون ڈے میچ میں 7 وکٹیں لے کر یہ کارنامہ انجام دینے والے جنوبی افریقا کے پہلے بولر بن گئے اور وہ ایک روزہ میچز میں 100 وکٹیں (58 میچز) تک پہنچنے والے تیز ترین جنوبی افریقی بھی ہیں۔

عمران طاہر اس وقت بالترتیب ایک روزہ اور ٹی 20 بین الاقوامی میں جنوبی افریقا کے اسپن بولرز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔

KarachiKings

PSL8

imrantahir

africaplayer

Tabool ads will show in this div