کوئٹہ: کسٹم انٹیلیجنس کے دفتر کے قریب دھماکا

SAMAA | - Posted: May 1, 2022 | Last Updated: 3 hours ago
SAMAA |
Posted: May 1, 2022 | Last Updated: 3 hours ago

کوئٹہ میں ایئر پورٹ روڈ پر کسٹم انٹیلیجنس کے دفتر کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی۔

کسٹم آفس کے سیکیورٹی اہلکاروں کے مطابق 3 مسلح افراد دفتر میں داخل ہوئے جنہوں نے عملے کو یرغمال بنایا ۔ مسلح افراد کے نکلتے ہی دفتر میں دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

دوسری طرف ایس ایس پی آپریشنز عبدالحق عمرانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دھماکے سے متعلق کوئی شواہد نہیں ملے تاہم آگ کیسے لگی اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
Facebook Twitter Youtube