وارانسی میں وزیر اعظم نے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اترپردیش سرمایہ کاری کا ایک اہم مقام:مودی کیا۔

AMN

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اترپردیش صحت، زراعت، روزگار، ٹکنالوجی اور دوسرے شعبوں سمیت سبھی میدانوں میں ترقی کررہا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ریاست نے دنیا کی سب سے بڑی وبا کووڈ-19 پر قابو پانے میں قابل تعریف اور حیران کن کام کیا ہے۔ انہوں نے وارانسی کے اپنے پارلیمانی حلقے میں بنارس ہندو یونیورسٹی میں عوام کے ایک بڑے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔جناب مودی نے کہا کہ ریاست میں صحت کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ جناب مودی نے بتایا کہ 2017 کے بعد سے ریاست میں میڈیکل کالجوں کی تعداد چار گنا ہوگئی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اترپردیش میں 550 آکسیجن پلانٹ لگائے جارہے ہیں، جن میں سے 14 کا آج وارانسی میں افتتاح کیاگیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ مرکز نے 23 ہزار کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے اور اترپردیش اس سے فائدہ اُٹھائے گا۔ جناب مودی نے کہا کہ کاشی، پوروانچل میں صحت خدمات کا طبی مرکز بن گیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ہزار 583 کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور کچھ کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے بنارس ہندو یونیورسٹی میں زچّہ بچہ کی صحت سے متعلق 100 بستروں والے ایک وِنگ، Godauliya میں کثیر سطحی پارکنگ، گنگا کنارے سیاحت کے فروغ کے لیے Ro-Ro Vessels اور وارانسی-غازی پور شاہراہ پر تین Lane والے فلائی اوور پُل کا افتتاح کیا۔وزیر اعظم نے Rudrakash میں انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ کنونشن سینٹر کا بھی افتتاح کیا، جس کی تعمیر جاپان کے تعاون سے کی گئی ہے۔×وزیر اعظم نے کہا کہ فی الوقت اترپردیش صنعتوں میں سرمایہ کاری کے لیے سب سے اچھا مقام بن گیا ہے اور لوگوں کو اپنی تجارت شروع کرنے کے لیے ریاست سے ہر طرح کی مدد مل رہی ہے۔ اترپردیش میں زراعت کے شعبے میں کئی پروجیکٹ اور فلاحی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں، جن سے کسانوں کی زندگیاں خوشحال ہو رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *