خارجہ سکریٹری نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو سلامتی کونسل کیلئے بھارت کی ترجیحات سے واقف کرایا

خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا، بدھ سے نیویارک کے تین روزہ دورے پر ہیں، جہاں وہ جولائی 2021 کیلئے فرانس کی صدارت کے زیر اہتمام اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اعلیٰ سطح کی میٹنگوں میں شرکت کررہے ہیں۔
خارجہ سکریٹری نے کل اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیوگُت ریس سے ملاقات کی۔ انہوں نے سکریٹری جنرل کو دوسری مدت کیلئے اُن کی دوبارہ تقرری پر مبارکباد دی۔ جناب شرنگلا نے اگست میں اُن کی صدارت کے دوران سکیورٹی کونسل کیلئے بھارت کی ترجیحات کے بارے میں سکریٹری جنرل کو واقف کرایا۔ اُن ترجیحات میں بحری سکیورٹی، قیام امن اور انسدادِ دہشت گردی شامل ہیں۔
اِس کے علاوہ افغانستان اور میانما سمتی علاقائی صورتحال، آب وہوا میں تبدیلی، بین الاقوامی شمسی اتحاد، اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے متعلق اصلاحات اور دنیا بھر میں کووڈ19- کی صورتحال جیسے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
انہوں نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں بھارت کے ذریعہ ادا کئے جارہے مثبت کردار کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ قیام امن میں بھارت کے زبردست تعاون کی ستائش کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *