ہیمنت بِسواسرما کو آسام کے نئے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف دلایا گیا

BJP کے سرکردہ لیڈر ہیمنت بِسواسرما کو آج آسام کے نئے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف دلایا گیا۔ ریاست کے گورنر پروفیسر جگدیش مکھی نے اُنہیں عہدے کا حلف دلایا۔ جناب سرما کے ساتھ 13 وزیروں کو بھی حلف دلایا گیا۔ اِن میں دس BJP کے جبکہ دو آسام گن پریشد اور ایک UPPL کا ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں BJPکے قومی صدر JPنڈّا، مرکزی وزیر جتیندر سنگھ، شمال مشرقی خطے کے کئی وزرائے اعلیٰ اور سابق وزیراعلیٰ سربانند سونووال نے شرکت کی۔ جناب ہیمنت بسواسرما Jalukbari اسمبلی حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ 2015 میں BJP میں شامل ہوئے تھے۔ اِس سے پہلے وہ ترون گگوئی کی سربراہی والی کانگریس سرکار میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *