ملک میں درآمد شدہ کووڈ راحت سامان پر آئی جی ایس ٹی سمیت کسٹمز ڈیوٹیز پوری طرح ہٹا دی گئی ہے: نر ملا سیتا رمن

وزیر خزانہنرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ ملک میں انڈین ریڈ کراس کی طرف سے درآمد کئے گئے سبھیطرح کے کووڈ راحت سامان پر IGST سمیت، کسٹمز ڈیوٹی پوری طرحہٹا دی گئی ہے۔ یہ راحت سامان مفت تقسیم کیا جانا ہے۔ سلسلے وار ٹوئیٹ پیغامات میںوزیر موصوف نے کہا کہ ریمڈیسور انجیکشن، ریمڈیسور API اور اِس دوا کی تیاری میںکام آنے والے ایک کیمیاوی مادے پر سبھی طرح کی ڈیوٹیز 3 مئی سے پوری طرح ہٹا دی گئیہیں۔

انہوں نے یہبات مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی طرف سے، وزیراعظم نریندر مودی کو لکھےگئے ایک خط کے جواب میں کہی ہے، جس میں کچھ چیزوں اور کووڈ سے متعلق دواوں پر GST، کسٹمز ڈیوٹیاور دیگر محصولات و ٹیکسیز سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی تھی۔ اِن چیزوں کی دستیابیمیں اضافے کی غرض سے حکومت نے اِن پر سے بنیادی کسٹمز ڈیوٹی اور اِن کی کمرشیئل درآمداتپر عائد صحت محصول بھی پوری طرح ہٹا دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *