چین لداخ کے باقی علاقوں میں فوجوں کی واپسی کی کو یقینی بنائے: بھارت

AMN

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت امید کرتا ہے کہ چین باقی علاقوں میں بھی فوج کی جلداز جلد واپسی کو یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کرے گا۔ کل شام میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سریواستو نے کہا کہ اس سے دونوں فریق‘ مشرقی لداخ میں فورسز کو کم کرنے پر غورکریں گے اور اسی سے امن و آشتی بحال ہوگی اور باہمی تعلقات میں بہتری آئے گی۔
فریڈم ہاﺅس رپورٹ کے بارے میں‘ جس میں بھارت کی ایک آزاد ملک کی حیثیت کم کرکے اسے ایک جزوی آزاد ملک بتایا گیا ہے‘ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جناب سریواستو نے کہا کہ فریڈم ہاﺅس کے بارے میں سیاسی فیصلہ درست نہیں ہے بلکہ مسخ شدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں بڑے ادارے ہیں اور یہاں جمہوری طور طریقے پوری طرح مستحکم ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو اُن ملکوں سے کوئی نصیحت حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے‘ جو خود اپنے بنیادی حقوق حاصل نہیں کرسکتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *