بھارت میں بنی کووڈ ویکسین 25 ملکوں کو سپلائی کی گئی

وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت میں بنی کووڈ ویکسین 25 ملکوں کو سپلائی کی گئی ہے اور دنیا کے مزید 49 ملک جلد ہی اِس فہرست میں شامل ہو جائیں گے۔ قرارداد نمبر دو-پانچ، تین-دو کے نفاذ پر UNSC کی کھلی بحث میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جئے شنکر نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قیام امن کے عملے کو دو لاکھ خوراکیں تحفے میں دی جائیں گی۔ انہوں نے بھگوت گیتا کا پیغام پہنچایا کہ ’ ہمیشہ دوسروں کی بہبود کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنا کام انجام دو‘ ۔
انہوں نے ٹیکہ کاری کی مہم جاری رکھنے، جینیاتی نگرانی اور معلومات کے تبادلے، ویکسین کے لئے عوامی مزاہمت سے موثر طور پر نمٹنے، صحت کے بنیادی ڈھانچے اور صلاحیت سازی میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔جناب جئے شنکر نے کہا کہ ویکسین سے متعلق قوم پرستی کو ختم کر کے اِسے بین الاقوامی بنانے پر توجہ دی جانی چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گمراہ کرنے والی کوششوں کو روکا جانا چاہئے اور مستقبل کی عالمی وبا کے لئے سرگرم تیاریاں کی جانی چاہئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *