جموں و کشمیر: ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات میں بی جے پی نے 74 سیٹیں جیت کر سبقت حاصل کی

 

AMN

مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں کل 280 ضلع ترقیاتی کونسل حلقوں میں سے 276 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 74سیٹیں حاصل کر کے BJP سرفہرست ہے جس کے بعد جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کا نمبر آتا ہے جس نے 67 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ 49 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ محبوبہ مفتی کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے 27،انڈین نیشنل کانگریس نے 26 اور جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے 12 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ J&K پیپلز کانفرنس کو 8 سیٹیں ملی ہیں۔

CPI(M) نے 5 اور JKPM نے تین سیٹیں حاصل کی ہیں ۔J&K نیشنل پینتھرس پارٹی اور PDF کو دو-دو نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ بہوجن سماج پارٹی نے ایک حلقے میں جیت درج کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *