کسانوں کے بہترین مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے زرعی اصلاحات کی گئی ہیں: حکومت

سرکار نے کہا ہے کہ کسانوں کے بہترین مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے زرعی اصلاحات کی گئی ہیں۔ نئی دلّی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ سرکار کسانوں کو منڈی کے چنگل سے نجات دلانا چاہتی ہے، تاکہ وہ منڈی کے دائرے کے باہر اپنی فصل کی پیداوار اپنی قیمت پر کسی کو بھی، کہیں بھی فروخت کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکار، اُن شقوں پر کھلے ذہن سے بات چیت کرنے کیلئے تیار ہے، جن پر کسانوں نے اعتراض اٹھایا ہے۔

نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ سرکار کسانوں کو منڈی کے چنگل سے نجات دلانا چاہتی ہے تاکہ وہ منڈی کے دائرے کے باہر اپنی فصل کی پیداوار اپنی قیمت پر کسی کو بھی ، کہیں بھی فروخت کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکار ، اُن شقوں پر کھلے ذہن سے بات چیت کرنے کیلئے تیار ہے، جن پر کسانوں نے اعتراض اٹھایا ہے۔
جناب تومر نے کہا کہ مرکزی سرکار نے کسانوں کو یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ زرعی قوانین سے APMC یا MSP پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار نے MSP اور APMC پر تشویش دور کرنے کی خاطر تجویزیں بھیجی تھیں لیکن کسان رہنماؤں نے، انہیں مسترد کردیا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ سرکار، اُن کی تشویشوں پر توجہ دینے کیلئے کسان لیڈروں کی تجویزوں کا انتظار کرتی رہی لیکن یہ لوگ قوانین کو منسوخ کئے جانے پر بضد ہیں۔ جناب تومر نے یہ بھی کہا کہ بات چیت کے دوران کئی لوگوں نے یہ کہا کہ زرعی قوانین درست نہیں ہیں کیونکہ زراعت ریاستوں کے دائرۂ اختیار کا معاملہ ہے اور مرکزی سرکار یہ قوانین مرتب نہیں کرسکتی۔
جناب تومر نے بتایا کہ مرکز نے یہ وضاحت کی ہے کہ اُسے تجارت اور کاروبار کے بارے میں قوانین بنانے کا اختیار حاصل ہے اور ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ اِس سے APMC اور MSP پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔ وزیر موصوف نے پھر یقین دلایا کہ صنعت کار کسانوں کی زمین اپنے قبضے میں نہیں لیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کنٹریکٹ فارمنگ کا سلسلہ طویل عرصے سے گجرات ، مہاراشٹر ، ہریانہ ، پنجاب اور کرناٹک میں جاری ہے لیکن وہاں کبھی بھی اِس طرح کی بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سرکار نے پہلے ہی، اِس طرح کا بندوبست کیا ہے کہ اِن قوانین کے تحت سمجھوتہ صرف Precessors اور کسانوں کی پیداوار کے درمیان ہوگا اور کسانوں کی زمین کے معاملے پر کسی طرح کے پٹّے یا معاہدے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
اِدھر کامرس اور صنعتوں کے وزیر پیوش گوئل نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ اِس قانون سے APMC بالکل بھی متاثر نہیں ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ منڈی کا نظام ، اُسی طرح برقرار رہے گا، جیسا کہ آج ہے ۔
جناب گوئل نے کہا کہ سرکار نے صاف طور پر یہ کہہ دیا ہے کہ کم از کم امدادی قیمت MSP پر سرکاری خرید کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اِس سے کسی بھی طرح کا جھوٹ پوری طرح ختم ہوجانا چاہیئے ، جو کہ پھیلایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *