وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے شہریوں پر زور دیا ہے کہوہ اس سال دیوالی ملک میں تیار کی گئی اشیا اور سامان کے ساتھ منائیں۔ انھوںنے لوکلفار دیوالی کا نعرہ دیا اور کہا کہ مقامی طور پر تیار کی گئی اشیا سے دیوالی مناناہمارا عہد اور ہماری ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم اترپردیش میں اپنے پارلیمانی حلقے وارانسیمیں 614 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 30 ترقیاتی پروجیکٹوں کا ورچوئل طریقے سے افتتاحکرنے اور سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔
پُروانچل کے کسانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کووڈ 19 عالمی وبا کے باوجود انھوں نے اپنے کھیتوں میں فصلوں کی زبردست پیداوارکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ وارانسی میں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں میںکاشی کے لوگوں کی زندگی کے ہر پہلو کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ جن میں بنیادی ڈھانچے کیترقی، سیاحت، گنگا کی صفائی اور کسانوں کی بہبود بھی شامل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ صحتکے شعبے میں قابل قدر کام ہوا ہے اور وارانسی اب نہ صرف ریاست کے مشرقی حصے کے لےےبلکہ پورے ملک کے لےے صحت سے وابستہ سہولتوں کا ایک بڑا مرکز بن گیا ہے۔ انھوں نے کہاکہگزشتہ چھ برس میں کافی ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور بہت سے پروجیکٹوں سے شہر کی تصویرہی بدل گئی ہے۔ وارانسی ہر اعتبار سے ترقی کر رہا ہے اور اس سے ریاست کے پُروانچل علاقےکے لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے جنھیں اب دلی اور ممبئی جیسے بڑے شہروں میں جانے کیضرورت نہیں ہے۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ وارانسی کی کنکٹوِٹی ہمیشہحکومت کی اعلیٰ ترین ترجیح رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ نئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیجا رہی ہے تاکہ کاشی کے لوگوں اور سیاحوں کا وقت ٹریفک جام میں برباد نہ ہو۔ انھوںنے کہا کہ بابت پور کو شہر سے جوڑنے والی سڑک بھی وارانسی کی نئی پہچان بن گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے وارنسی میں جدید بنیادی ڈھانچےتیار کیے جا رہے ہیں، حالیہ زرعی بلوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہاس سے کسانوں کو فائدہ ہوگا کیونکہ اب متعلقہ نظام سے بچولیوں کو باہر کیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ پی۔ایم سواندھی اسکیم سے رہڑی پٹری والوں کو مدد مل رہی ہے جنھیں کوروناکے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراعظم نے تقریر کے دوران ان پروجیکٹوںسے مستفیضہونے والے لوگوں سے بات چیت بھی کی۔
اس سے پہلے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اترپردیش کےوزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ان پروجیکٹوں کو وزیراعظم کی طرف سے کاشی کے لوگوں کےلیے دیوالی سے پہلے کا تحفہ قرار دیا۔ انھوں نے کہاکہ کاشی میں فی الحال تقریباً آٹھہزار نو سو کروڑ روپے مالیت کے پروجیکٹوں پر کام ہو رہا ہے۔ اب تک وزیراعظم نے اپنےحلقے وارانسی میں اٹھارہ ہزار کروڑ روپئے مالیت کے پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ تقریباًً دو سو کروڑ روپے مالیت کےپروجیکٹ بھی افتتاح کے لیے تیار ہیں لیکن ریاست میں گریجویٹ ایم۔ایل۔سی چناﺅکے لیے جاری عمل کی وجہ سے ان کا افتتاح نہیں کیا جا سکا ہے۔