آسٹریا میں ’دہشت گردانہ‘ حملہ، کم از کم پانچ افراد ہلاک، 15 زخمی

یورپی ملک آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہونے والے ’دہشت گردانہ حملے‘ میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور پندرہ دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے ایک حملہ آور کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ ایک ابھی تک مفرور ہے۔ مفرور حملہ آور کی گرفتاری کے لیے متعدد گھروں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ ویانا حکام نے کسی مزید حملے کے خطرے کے پیش نظر عوام سے گھروں پر رہنے کی اپیل کی ہے جبکہ اہم مقامات کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *