اسرائیلی فورسز کی کارروائی، تین فلسطینی ہلاک، سینکڑوں زخمی

اسرائیل اور غزہ پٹی کی سرحد پر ہوئے تازہ تشدد کے نتیجے میں کم ازکم تین فلسطینی ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق آج جمعے کے دن ہونے والے ہفتہ وار احتجاج کے دوران اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے اور براہ راست فائرنگ کی۔ اسرائیلی فورسز کے مطابق یہ مظاہرین سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کے علاوہ ٹائر نذر آتش کر رہے تھے، اس لیے انہیں منشتر کرنے کی خاطر کارروائی کی گئی۔ مارچ میں شروع ہونے والے اس ہفتہ وار احتجاج میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کی وجہ سے 120 سے زائد فلسطینی ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔