یو جی سی کا آن لائن ڈگری ، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسیز شروع کرنے کا فیصلہ

online shopping

نئی دہلی: یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی)نے اعلی تعلیم کے میدان میں آن لائن کورس کے تحت ڈگری، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورس شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یو جی سی کی آج میٹنگ میں آن لائن ریگولیشن 2018 کو منظوری دے دی گئی جس کے تحت ان اعلی تعلیمی اداروں کو ریگولر کورس کے ساتھ ساتھ آن لائن کورس شروع کرنے کا حق مل جائے گا جنہیں این اے اے سی کی طرف سے 3.6 پوائنٹس حاصل ہیں اور جو کم از کم گزشتہ پانچ سال سے چل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ نیشنل رینکنگ فریم ورک کی فہرست میں 100 رینک تک جگہ پانے والے وہ تعلیمی ادارے بھی یہ کورس شروع کر سکتے ہیں جو گزشتہ دو سال سے چل رہے ہیں۔

یہاں آج جاری سرکاری ریلیز کے مطابق آن لائن کورس رواں تعلیمی سیشن سے لاگو ہوگا۔ آن لائن کورس کی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کو آدھار اور غیر ملکی طالب علموں کو پاسپورٹ کی بنیاد پر داخلہ ملے گا۔ یہ فاصلاتی نظام تعلیم یا اوپن یونیورسٹیوں سے مختلف آن لائن ڈگری ہوگی۔