عالمی جوہری ڈیل پر سمجھوتہ ہو سکتا ہے، امریکی صدر

trump 2امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل ماکروں کے ساتھ ایران کی جوہری ڈیل کے حوالے سے جلد ہی کسی سمجھوتے پر متفق ہو سکتے ہیں۔ ٹرمپ نے منگل کے دن واشنگٹن میں ماکروں سے ملاقات کے بعد کہا کہ ایران کے حوالے سے کافی بہتر گفتگو ہوئی ہے اور اس حوالے سے کچھ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ٹرمپ نے اس عالمی جوہری ڈیل سے دستبردار ہونے کی دھمکی دے رکھی ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس تناظر میں کوئی سمجھوتہ ہو بھی سکتا ہے۔ ماکروں اپنے تین روزہ دورہ امریکا کے دوران ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں کئی اہم عالمی موضوعات پر گفتگو بھی کریں گے۔ اسی ہفتے جرمن چانسلر انگیلا میرکل بھی امریکا کا دورہ کر رہی ہیں۔