چین میں آتشزدگی، اٹھارہ ہلاک

چین میں آج منگل کو ایک کارااوکے بار میں آتشزدگی کے باعث اٹھارہ شہری ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں رونما ہونے والے اس واقعے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق اس تین منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر نصف گھنٹے میں ہی قابو پا لیا گیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ آگ دانستہ طور پر لگائی گئی تھی۔ پولیس کی جانب سے تقریباً تیس ہزار یوروکے انعام کے اعلان کے بعد ایک بتیس سالہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔