شامی علاقے مشرقی غوطہ میں جاری حکومتی بمباری کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ سو تک پہنچ گئی ہے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق دمشق کے اس نواحی علاقے میں بمباری کا سلسلہ بدستور چھٹے روز بھی جاری ہے۔ ہلاک شدگان میں بچوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ ادھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل شام میں تیس روزہ جنگ بندی کے لیے آج بروز ہفتہ ایک قرار
شامی علاقے مشرقی غوطہ میں جاری دمشق حکومت کی کارروائی پر عالمی برداری نے شدید احتجاج کیا ہے۔ ترک حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ باغیوں کے زیر قبضہ اس علاقے میں ’قتل عام‘ کا سلسلہ بند کیا جائے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ شامی حکومت مشرقی غوطہ میں ’قتل عام‘ کر رہی ہے، جس پر عالمی برداری کو فوری ردعمل ظاہر کرنا چاہیے۔
داد پر ووٹنگ کرے گی۔
Follow and like us: