بہار یونیورسیٹی کے سابق وائس چانسلر شکیل احمد کا انتقال

shakeel sbپٹنہ: یہ خبر انتہائی حزن و ملال کے ساتھ دی جاتی ہے کہ بہار یونیورسیٹی کے سابق وائس چانسلر و مرزا غالب گیا کالج ،گیا کے سابق پرنسپل شکیل احمد کا دہلی کے گنگا رام اسپتال آج شام ساڑھے چھ بجے انتقال ہوگیا ۔ وہ سرطان جیسے مہلک مرض میں مبتلا تھا ۔ ادھر ایک ہفتہ سے بالکل ہی صاحب فراش ہوگئے اور کوما میں چلے گئے تھے ۔ وہ کافی خلیق ، ملنسار اور مذہبی شخصیت کے مالک تھے۔ مرزا غالب کالج گیا انگریزی کے استاد کی حیثیت سے جوائن کیا اور پھر اس کالج کے پرنسپل ہوئے اور اس کے بعد بہار یونیورسیٹی ، مظفرپور کے وائس چانسلر بھی رہے ۔ اس کے علاوہ کئی ملی و مذہبی تنظیموں سے وابستہ رہے ۔ خاص طور پر جمعیت علماءسے انکا خاص لگاﺅ تھا۔ ان کے پسماندگان میں دو بیٹا اور چار بیٰٹیاں ہیں۔ انکے ایک داماد معروف نقاد ڈاکٹر وہاب اشرفی کے بڑے صاحبزادہ سید شکیل اشرفی ہیں جو فی الحال دبئی میں رہتے ہیں۔
نماز جنازہ اور تدفین کا ابھی حتمی اعلان نہیں ہوا ہے ۔ خبر یہ ملی ہے کہ کل دہلی میں ہی جامعہ قبرستان میں ہی انکی نماز جنازہ اور تدفین ہوگی
انکے سانحہ ارتحال پر جمعیت علماءبہار کے ناظم نشر و اشاعت انوارالہدیٰ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ مرحوم ملی و دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ۔ گیا میں صوبائی جمعیت کانفرنس کے مجلس استقبالیہ کے صدر بھی رہ چکے ہیں اسکے علاوہ ایک سال قبل ملت کے تعلیمی مسائل سے متعلق وزیر تعلیم سے ملنے والے نمائندہ وفد کے بھی حصہ تھے ۔ انکے انتقال سے میدان تعلیم کا ماہر ہم لوگوں سے رخصت ہوگیا ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو غریق رحمت کرے اور کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے ( آمین)

Follow and like us:
20

Leave a Reply

You have to agree to the comment policy.